Actress Deepika, who is a Muslim, denied the reports of quitting showbiz

مسلمان ہونیوالی اداکارہ دیپیکا نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہنے اور اداکاری ترک کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ ایک ا نٹرویو میں دیپیکا ککڑ نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپیکا شوبز کو الوداع کہہ رہی ہیں۔ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ لوگوں نے میرے گزشتہ انٹرویو میں کہے گئے الفاظ کو غلط سمجھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ دی ہے، اس لیے میں صرف یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ دیپیکا نے مزید کہا ہوسکتا ہے میں آئندہ چار سے پانچ سال کام نہ کروں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان سالوں میں مجھے کوئی بہت اچھا پراجیکٹ آفر ہو، تو اس کے لیے میں انکار نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا اہم بات یہ ہے کہ میں جلد ماں بننے والی ہوں، اسی لیے فی الحال میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں