Mere Humsafar Aur Kesi Teri Zhom Bhogi released in Arabic

میرے ہمسفر اور کیسی تیری خود غرضی عربی میں ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک) دو پاکستانی ٹی وی چینلز کی جانب سے عرب ممالک کے شائقین کے لیے اپنے مقبول ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے ریلیز کردیا گیا۔
اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 2021 اور 2022 کے مقبول ڈراموں کیسی تیری خودغرضی اور میرے ہمسفر کو عربی زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب پر پیش کیا گیا۔ دونوں ڈراموں کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی سراہا گیا تھا اور ان کی تمام قسطوں کو یوٹیوب پر بھی لاکھوں بار دیکھا گیا تھا۔دونوں ڈراموں کو پاکستان اور بھارت سمیت متحدہ عرب امارات میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اے آر وائی نے انہیں عربی زبان میں ترجمہ کرکے ریلیز کردیا گیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں