کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق ایک بہترین مشورہ دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی اپنی پوسٹ میں مشورہ دیا ہے کہ ایسے شخص سے شادی کریں جو آپ کو ہر روز اللہ کے پیار میں مبتلا کر دے۔واضح رہے فیروز خان کی علیزے سلطان کے ساتھ مارچ 2018 میں شادی ہوئی تھی،اس جوڑی کے ہاں 2019 میں بیٹے اور گزشتہ سال کے آغاز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تاہم گزشتہ سال اس جوڑے کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔