Aamir Khan gave such a reason for growing mustache and hair that you will also smile

عامر خان نے مونچھیں اور بال بڑھانے کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے نئے انداز کے حوالے سے تجسس میں مبتلا مداحوں کو وضاحت دے دی۔عا
مر خان نے حال ہی میں نئی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 کے ٹریلر لانچ کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اس تقریب کے دوران اپنے نئے انداز کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھئے آج تو ہمیں صرف فلم کیری آن جٹا کے بارے میں بات کرنی چاہیئے لیکن اگر آپ لوگ مجھے ایسے دیکھ کر تجسس میں مبتلا ہیں تو میں جلدی سے جواب دے دیتا ہوں کہ ابھی میں نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہ رہا ہوں اور اسی بات سے میں خوش بھی ہوں، جب میں جذباتی طور پر فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہوجاوں گا تب ہی میں کسی فلم میں کام کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری مونچھیں اور بال صرف اس لیے بڑھے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی میں اپنے بال کٹوانا نہیں چاہتا۔عامر خان نے ٹریلر لانچ کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں