Indian stars started receiving crores of post shares on social media

بھارتی ستارے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کے کروڑوں وصول کرنے لگے

نئی دہلی(شوبز ڈیسک ) بھارت کے ستارے (سلیبریٹیز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے وصول کرنے لگے ہیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی لائیو اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ستارے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرنے کی قیمت کم لیتے ہیں لیکن لنک کے ہمراہ سٹوری لگانے کے چارجز زیادہ وصول کرتے ہیں، اس فہرست میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک پوسٹ کے ساڑھے تین کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک لیتے ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 25 کروڑ کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ ہے۔اعداد و شمار کے تحت بالی ووڈ اداکارہ اور فلم پٹھان سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دپیکا پاڈوکون ایک پوسٹ کے دو کروڑ روپے چارج کرتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد سات کروڑ 41 لاکھ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا کپور جن کے انسٹاگرام پر 8 کروڑ 8 لاکھ فالوورز ہیں، ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں، عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے وصول کرتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ ہے۔سوشل میڈیا پر 7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں