جہلم (نمائندہ خصوصی ) تحصیل سوہاوہ کے گاوں ڈومیلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مئی کے پر تشدد واقعات کے الزام میںسابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق نو مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس دوران حساس عمارتوں پر بھی دھاوابولاگیا تھا، اس کے بعد سے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔