صبا قمر نے اپنی زندگی کا مقصد واضح کر دیا

کراچی(شوبز رپورٹر)معروف فنکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میری زندگی کا مقصد صرف زندہ رہنا نہیں نئے انداز کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔

صبا قمر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ کچھ جذبے،کچھ ہمدردیاں،کچھ مزاح اور کچھ نئے انداز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرنا ہے۔ساتھ ہی صبا قمر نے کام کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے کوک سٹوڈیو کے مشہور ترین گانے پسوڑی پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ مداحوں نے ان کے کام،ڈانس اور اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ صبا قمر ہر فن مولا فنکارہ ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں