سلمان خان کے بہنوئی خود سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر پھٹ پڑے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما خود سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر پھٹ پڑے۔

مزید پڑھیں:ماڈلنگ کیلئے کیا کچھ ضروری ہے؟آمنہ الیاس کھل کر بول پڑیں

لوگوں کی جانب سے یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ آیوش شرما نے ارپیتا خان سے شادی صرف اور صرف پیسوں اور بطور اداکارخود کو انڈسٹری میں لانچ کرنے کے لیے کی ہے۔ ایک انٹرویو میں آیوش کا کہنا تھا کہ ارپیتا خان ایک بہت مضبوط، پراعتماد خاتون ہیں،آپ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اس مسلسل ٹرولنگ کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوا لیکن جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ تکلیف دی وہ یہ تھی کہ تنقید کرنے والے لوگ ایک نظریے سے سوچتے ہیں جبکہ میں ارپیتا سے محبت کرتا تھا اس لیے شادی کی اور یہ بات ہمارے گھر والوں کو معلوم تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں