ممبئی (آئی این پی )بھارتی فلم انڈسٹری کی حاملہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نےمائسٹری مین سے منگنی کر لی ہے، اداکارہ الینا ڈی کروز جلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں، آج کل وہ اپنے بے بی مون کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بوائے فرینڈ اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں مداحوں کی توجہ دونوں کے ہاتھوں میں موجود انگوٹھی پر ٹک گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیانا ڈی کروز نے منگنی کر لی ہے اور تاحال اپنے منگیتر سے متعلق معلومات سوشل میڈیا یا مین سٹریم میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیںتاہم یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ الیانا نے معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل سے منگنی کی ہے جبکہ الیانا نے اس سے متعلق تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔