Myra Khan's dance with British choreographer, video viral

مائرہ خان کا برطانوی کاریوگرافر کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

لندن(اے این آئی )پاکستانی اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا لندن میں مقیم کاریوگرافر کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر برطانیہ میں مقیم ڈانسر اور کوریوگرافر دھیے کوٹک کے ہمراہ اے پی ڈھلون کے گانے ایکسکیوزس پر رقص کی ایک ویڈیو شیئر کی۔خیال رہے کہ مائرہ خان پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ایک بہت ہی مقبول اداکارہ ہیں، انہوں نے ٹی وی کیلئے بےشمار پراجیکٹس کیے اور اپنی جاندار پرفارمنس سے اپنا نام بنانے میں کامیاب رہیں اور حال ہی میں انہوں نے پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے رئیلیٹی شو تماشہ گھر میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی اور شو کے ناظرین کو بے حد پسند بھی آئی تھیں لیکن دورانِ شو ساتھی اداکارہ کے ساتھ لڑائی کے باعث انہیں کھیل بیچ میں ہی چھوڑنا پڑ گیا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں