دبئی(شوبز رپورٹر )پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔
حنا الطاف نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا اور اب میں باقاعدہ طور پر اسے اپنا دوسرا گھر کہہ سکتی ہوں۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
![Famous Pakistani actress got golden visa to Dubai](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/Famous-Pakistani-actress-got-golden-visa-to-Dubai-1200x480.jpg)