پشاور (ہیلتھ رپورٹر) علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کیلئے ترستے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ا?گئی اور پشاور کے انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں پیڈز کارڈیالوجسٹ نے بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب ا?پریشن کر دیا گیا۔
ترجمان پشاور انسٹی ٹیوٹ ا?ف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق پیڈز کارڈیالوجسٹ نے مریض کے دل کا والو کٹ لگائے بغیر تبدیل کیا ،پاکستان اور بھارت کے ہسپتالوں میں مریض کی 3 سرجریز پہلے ہوچکی تھیں۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا، والو تبدیل کرنے کیلئے اوپن ہارٹ اور کٹ لگائے بغیر سرجری کا ا?پشن موجود تھا۔