کراچی (شوبز رپورٹر) لوگوں کی نجی تصاویر اور ویڈیو ز لیک کرنے کی وجہ سے شہرت پانیوالی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اگلا نشانہ کون ہے، اس بارے افواہیں چل رہی ہیں تاہم نام سامنے نہیں ا?سکا البتہ ٹک ٹاکر نے ان صاحب کی چہرہ چھپائے تصاویر شیئرکردی ہیں جن کی وہ گود میں تشریف رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے سوال اٹھایا کہ ’اندازہ کریں، یہ لوٹا کون ہے؟‘۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ صاحب جو کوئی بھی ہیں لیکن ان کا شمار ان لوگوں میں ہے جنہوں نے حال میں ہی تحریک انصاف چھوڑی ہے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
ان تصاویر پر صارفین اپنے اپنے انداز میں تبصرے کررہے ہیں، کوئی فواد چودھری پر شک کررہاہے تو کسی کو علی زیدی سے مشابہت لگتی ہے۔ کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ وہ جوکوئی بھی ہیں لیکن ان تصاویر کی وجہ سے اس بے چارے کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہونیوالی ہے کیونکہ بیگم تو چپل اور کپڑے پہچان لے گی۔
Guess who is this lota? 🙂 pic.twitter.com/08ICgO19yh
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) June 7, 2023