Good news for overseas Pakistanis, the existing two percent tax on property purchase has also been abolished

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، جائیداد خریدنے پر موجودہ دوفیصد ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا

اسلام آباد (بزنس رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ دوفیصد ٹیکس کو ختم کر دیا گیا،سالانہ 50ہزار ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ کارڈ کا اجراءکیا جائے گا جو سالانہ 50ہزار ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیجنے والوں کو جاری کئے جائیں گے،جس کے تحت انہیں ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس بھی حاصل کر سکیں گے انہیں گراٹس پاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا اور سفارتخانوں تک کھلی رسائی حاصل ہو گی، انہیں قرعہ اندازی کے لئے بڑے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں