پشاور(کرائم سیل)ماضی کی سہلیاں ایک دوسرے کی جانی دشمن بن گئیں،سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرنے والی حریم شاہ اور اس کی ”پکی سہیلی“ صندل خٹک میں”کٹی“ہوئی تو دونوں نے ایک دوسرے پر شرمناک الزاما ت عائد کرنا شروع کردیئے،اب صندل خٹک کا کہنا ہے کہ مجھے حریم شاہ مروانا چاہتی ہے،عدالت پولیس کو میرے تحفظ کا حکم جاری کرے تاہم عدالت نے صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:حریم شاہ اب کس کی گود میں؟ ٹک ٹاکر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما کی تصویر شیئر کر دی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کرک سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کے تحت عدالت میں درخواست دے دی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار صندل خٹک نے درخواست میں لکھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دھمکیاں مل رہی ہیں عدالت سیکیورٹی فراہم کرے،عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔