کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 2244 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے،سندھ حکومت نے کم از کم تنخواہ 35 ہزار 500 روپے مقرر کردی جبکہ ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 ہزار، 17 گریڈ سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کی پنشن 17.5 فیصد بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، جائیداد خریدنے پر موجودہ دوفیصد ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی،گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور 17 سے 22 گریڈ کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنشن میں 17.5فیصد اضافہ کیا گیا ہے،کم سے کم تنخواہ 35 ہزار 550 روپے کر دی گئی ہے۔مزدور کی کم سے کم 25000 تنخواہ 35 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 24-2023 کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 689.603 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں،بیرونی معاونت کے منصوبوں کے لئے 266.691 ارب روپے رکھے گئے ہیں،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے منصوبوں کے لیے 24.35 ارب روپے دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:بجٹ کی غلطیوں پر نظر رکھنے کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل