اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف عاصم منیر کی ملاقات،قومی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ملک کی سیکیورٹی صورتحال پراور 9مئی کے حوالے سے شر پسندوں کیخلاف جاری کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
![PM meeting](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/PM-meeting-1200x480.jpg)