Maryam Nawaz conveyed the message of Nawaz Sharif to the Prime Minister, instructions to consider the youth in the election manifesto, possibility of electoral alliance in two provinces.

مریم نواز نے نوازشریف کا پیغام وزیراعظم کو پہنچادیا، انتخابی منشور میں نوجوانوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت، دو صوبوں میں انتخابی اتحاد کا امکان

لاہور (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہبازشریف سے لیگی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی ہے اور قائد ن لیگ نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا، نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی منشور میں نوجوانوں کو مد نظر رکھا جائے جبکہ دو صوبوں سندھ اوربلوچستان میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق مریم نواز کی شہبازشریف سے ملاقات میں سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نوازشریف نے انتخابی منشور کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔اپنے پیغام میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کےلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانئے میں شامل کیا جائے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،قومی سلامتی پراہم گفتگو
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی صدور سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز، وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد اور عطا تارڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں بجٹ اور عام انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں