تحریک انصاف سندھ کے اہم عہدے دار نے استعفیٰ دے دیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اختلافات کا شکار ہوگئی، تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے نوازشریف کا پیغام وزیراعظم کو پہنچادیا، انتخابی منشور میں نوجوانوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت، دو صوبوں میں انتخابی اتحاد کا امکان
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سانحہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ پارٹی کی اندرونی صفوں میں بھی اختلافات اور انتشار بڑھتا جا رہا ہے ،تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما اور صوبائی جنرل سیکرٹری مبین جتوئی نے اختلافات کے باعث پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔مبین جتوئی نے استعفیٰ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اختلافات کی بناءپر دیا۔مبین جتوئی نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو بھیج دیا۔مبین جتوئی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلہ کررہے ہیں، کسی فیصلے میں مشاورت نہیں کی جارہی، جنرل سیکرٹری کو مشاورت میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا، چیئرمین عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، پارٹی کے لیے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں