اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کو عبدالاکبر چترالی تو برداشت کر سکتے ہیں ہم نہیں کر سکتے ،جو قانون ہے اسی کے تحت فوجی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے،فوجی عدالت میں دی گئی سزا کیخلاف اپیل کے تین حق موجود ہیں،فیصلے کیخلاف آرمی چیف سے اپیل کی جا سکتی ہے۔
![national assembly](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/assembly-1200x480.jpg)