کراچی(خصوصی رپورٹر)شہر قائد میں موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی پارہ بھی ہائی ہوتا جا رہا ہے،امیر جماعت اسلامی اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے متعدد چیئرمینز نے عمران خان کی ہدایت کے باوجود امیر جماعت اسلامی کراچی کو ووٹ دینے سے ”صاف انکار“ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:9مئی ،قومی اسمبلی میں ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے منتخب ہونے والے متعدد چیئرمینز نے جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب چئیرمینز نے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مئیر منتخب کرنے کے لیے 184 ووٹ درکار ہوں گے، پیپلز پارٹی کے 155، جماعت اسلامی کے 130 اور پی ٹی آئی کے 62 نمائندے ہیں۔جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192 ووٹ ہیں،پی ٹی آئی کے 42 ووٹ نکال دیے جائیں تو 150 ووٹ رہ جائیں گے۔مسلم لیگ ن اور دیگر کے 18 ووٹ ہیں،پیپلز پارٹی کو 173 ووٹ مل سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی چئیرمینز کے بائیکاٹ پر واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین فردوس شمیم نقوی،عمر دراز اور وحید جیل میں ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میئر کے لیے انتخابات 15 جون کو ہو گا اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حافظ نعیم سے ملاقات کے بعد ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے منتخب ہونے والے چیئرمینز کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت بارے مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی سر پکڑ لیں