کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گھسے پٹے کردار ادا کرنا پسند نہیں اس لئے شوبز سے دوری اختیار کی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ماہ نور نے بتایا کہ شوبز میں ان کی آمد حادثاتی طور پر ہوئی اور انہیں لانے والی سلطانہ صدیقی ہیں جو ان کی پھوپھو ساس بھی ہیں، ان کا ماننا تھا کہ مجھے اداکاری کی طرف آنا چاہیے، میں اس وقت نوجوان تھی اور نئی نئی شادی ہوئی تھی۔ ماہ نور بلوچ کا بتانا تھا کہ انہوں نے شوبز میں اب کام کرنا اس لیے چھوڑ دیا ہے کیونکہ انہیں گھسے پٹے کردار کرنا نہیں پسند، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج بھی کوئی مضبوط اور مرکزی کردار ملتا ہے تو وہ ماں کا کردار بھی ضرور کرنا چاہیں گی۔