کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کے فوجی ڈاکٹروں نے گردے کا آپریشن کر کےدنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال دی،گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نکالی جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی فوج کے ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے کی پتھری نکال دی جو اب دنیا کی سب سے بڑی گردے کی پتھری کے طور پر درج ہے،یہ آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی ہسپتال میں ہوا۔ آپریشن کے دوران ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی، جس کی لمبائی 13.372 سینٹی میٹراور ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔
Sri Lanka doctors remove 'world's largest kidney stone'
from a 62-year-old patient https://t.co/WZ9EvrF7gH #SriLanka #KidneyStone pic.twitter.com/Ug4oyzu9Fv— Gulf Today (@gulftoday) June 14, 2023
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نکالی جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، دنیا کا سب سے بڑا گردے کا پتھر، تقریباً 13 سینٹی میٹر، 2004 میں بھارت میں پایا گیا تھا، جب کہ سب سے بھاری گردے کی پتھری، جس کا وزن 620 گرام تھا، 2008 میں پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا۔
Sri Lanka doctors remove 'world's largest kidney stone'
from a 62-year-old patient https://t.co/WZ9EvrF7gH #SriLanka #KidneyStone pic.twitter.com/Ug4oyzu9Fv— Gulf Today (@gulftoday) June 14, 2023