سمندری طوفان سے متعلق مزاحیہ ٹوئیٹ اداکارہ اشنا شاہ کو مہنگی پڑگئی

سمندری طوفان سے متعلق مزاحیہ ٹوئیٹ اداکارہ اشنا شاہ کو مہنگی پڑگئی

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اشنا شاہ کو حال میں آنے والے سمندری طوفان بپر جوئے کے حوالے سے مزاحیہ ٹوئیٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنی ٹوئیٹ میں اشنا شاہ نے لکھا تھا کہ میرا طیارہ کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا جیون ساتھی مل جائے گاجس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔

مزید پڑھیں:اداکار جس کیساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا مشکل لگا، اداکارہ حنا الطاف نے نام بتادیا

صرف یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اداکارہ نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی اور آخر میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق تھا۔ یہ ٹوئیٹ سامنے آئی تومداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ مذاق کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، لوگوں نے انہیں تنبیہ کی کہ قدرتی آفات یعنی طوفان اور زلزلے وغیرہ کو مذاق سمجھنا بالکل غلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں