ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکا ر ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ ابتدائی طور پر مجھے آفر کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں بالی وڈ اداکا ر ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ اس کردار کیلئے ٹھیک نہیں ہیں اور اس وقت ایسی بڑی فلم کیلئے ان کی عمر اور تجربہ کم تھا۔ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ انہیں علم تھا کہ ’لگان‘ ایک بڑی فلم بننے جارہی ہے لیکن وہ اس وقت اس کیلئے تیار نہیں تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ عامر خان نے ’لگان‘ میں اپنی بے مثل اداکاری سے جادو بھر دیا اور وہ کردار ان کی قسمت میں تھا۔اسپورٹس ڈراما بلاک بسٹر ’لگان‘ کو 2001 میں ریلیز کیا گیا جس میں عامر خان اور گریسی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور فلم ریلیز کے ساتھ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔