ممبئی (شوبز رپورٹر )بالی وڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق اپنے منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایاکہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنا اور خاندان بناناچاہتی ہیں لیکن یہ تب ہوگا جب درست وقت آئے گا،ہر چیز کیلئے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو آجائے گا۔
![کنگنارناوت نے بھی اپنی شادی کے ارادے ظاہر کردیئے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/کنگنارناوت-نے-بھی-اپنی-شادی-کے-ارادے-ظاہر-کردیئے-1200x480.jpg)