لاہور(شوبز رپورٹر ) پاکستان میں صرف غیر ازدواجی تعلقات کے موضوعات پر بننے والے ڈراموں بارے اداکارہ ژالے سرحدی بھی بول پڑیں اور کہا کہ ملک میں دیگر بھی اہم سماجی مسائل ہیں جن پر کہانیاں بنائی جانی چاہیں۔
نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالے ڈرامے میں اپنے کردار بارے بات کرتے ہوئے اداکارہ کاکہناتھاکہ نہ صرف وہ خود بلکہ ان کی بیٹیاں بھی جدوجہد کرتی دکھائی دیں گی،معاشرے میں اب بھی بچوں کی جنس سے متعلق خواتین کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ میڈیکل سائنس سے بھی یہ بات ثابت ہوچکی کہ بچوں کی جنس کا تعلق والد سے ہوتا ہے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
ڈراموں میں خواتین کے کرداروں سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں محدود کردار لکھے جاتے ہیں، ان کو کرداروں کو خاص عمر کی حد تک لکھا جاتا ہے، لڑکیوں کی زندگی یا مسائل صرف شادی تک محدود نہیں ہوتے، انہیں اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے دیگر مسائل سے دوچار خواتین کے کردار بھی لکھے جائیں تو خود بخود ہر عمر کے کردار سامنے آنے لگیں گے۔