ممبئی (شوبز رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی چکا چوند اکثر نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے لیکن بھارت کی ایک ایسی فلم بھی ہے جو فلمساز نے اپنا قرضہ اتارنے کے لیے بنائی تھی،امیتابھ بچن کی فلم ڈان کو فلم ساز نریمان ایرانی نے قرض کی ادائیگی کیلئے پروڈیوس کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بیٹی کی سوئمنگ پول میں نہانے کی تصاویر شیئر کرنے پر سنجیدہ شیخ تنقید کا نشانہ بن گئیں
پاکستان ٹائم کودستیاب معلومات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے فلمی کیریئر میں بہت سی بلاک بسٹر فلمیں پیش کی ہیں جن میں ان کی 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان بھی شامل تھی جس نے بالی ووڈ کے شہنشاہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پروڈیوسر فلم کی ریلیز کے وقت بہت زیادہ مالی بحران کا شکار تھے لیکن یہ فلم بلاک بسٹر بن گئی جس نے باکس آفس پر تقریبا 7 کروڑ روپے کما لیے اور یہ اپنے وقت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک تھی۔فلم میکر جو اس وقت قرض میں ڈوبے ہوئے تھے اور بہت کم ہی لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ ناریمان ایرانی نے اس فلم کو قرضہ اتارنے کے لیے پروڈیوس کیا تھا لیکن زندگی نے ان کیساتھ وفا نہیں کی اور بد قسمتی سے فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی ناریمان کی ایک حادثے میں موت ہو گئی۔
مزید پڑھیں:زبردستی بوسہ لینے کا الزام،راکھی ساونت کی میکا سنگھ سے صلح ہو گئی