Arfi Javed also introduced his family to the media

عرفی جاوید نے میڈیا کو اپنی فیملی کا تعارف بھی کروادیا

ممبئی( شوبز رپورٹر) متنازعہ بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے میڈیا کے سامنے اپنی فیملی کے ساتھ انٹری دی تو سب ان کی فیملی کو دیکھ کر حیران ہوگئے، ان کے ہمراہ ان کی بہن، والدہ اور نانی موجود تھیں۔ بھارتی ماڈلز نے فوٹوگرافرز کے سامنے اپنی فیملی کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

کہ یہ میری نانی ہیں اور والدہ سے ملواتے وقت ان کے بارے میں بھی بتایا تو لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بالکل آپ کی بہن لگ رہی ہیں، جس پر عرفی جاوید نے کہا کہ نہیں یہ میری والدہ ہیں۔ عرفی جاوید کی نانی ایک روایتی نانی کی طرح ہی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں، جبکہ والدہ اور بہن کچھ مختلف نظر آئیں۔ انکی اس ویڈیو پر مداح یہ تبصرہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے کہ عرفی کے گھر والے بہت معصوم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں