نجی ٹی وی کے پروگرام”مذاق رات“میں اوورسیز پاکستانیوں کی تضحیک،ماڈل سارا نیلم نے روتے ہوئے معافی مانگ لی

لاہور(شوبز رپورٹر)نجی ٹی وی کے پروگرام” مذاق رات“ میں ماڈل سارا نیلم اور اداکار قیصر پیا کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف بہیودہ زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں،پروگرام کے میزبان واسع چوہدری پہلے ہی اپنی ٹیم کی جانب سے معافی مانگ چکے ہیں تاہم اب ماڈل سارا نیلم نے بھی اوورسیز پاکستانیوں سے ویڈیو پیغام کے ذریعے روتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر ہوں‘ فلم میں رقص کیلئے ابھی والدین کی اجازت نہیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ”مذاق رات “ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ماڈل سارانیلم اوورسیز پاکستانیوں کے بارے تضحیک آمیز گفتگو کرتی ہیں جبکہ اداکار قیصر پیا بھی اس گفتگو میں دیار غیر میں بسنے والے اپنے ہم وطنوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ماڈل سارا نیلم کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا،سوشل میڈیا صارفین نے تمام اخلاقی حدود کراس کرتے ہوئے سارا نیلم کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی کی انتظامیہ کو بھی کھری کھری سنا دیں۔پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے اپنی موجودگی میں ہونے والی اس بے ہودگی پر معذرت کر لی تاہم صارفین کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔اب ماڈل سارا نیلم نے بھی انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں اور تمام دیکھنے والوں سے روتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارا نیلم کے ہاتھ میں برنولا لگا ہو ا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں ڈرپ لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ اور رنویرسنگھ کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

سارا نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کی ویڈیو بنانے کا مقصد کچھ چیزوں کا کلیئر کرنا تھا اور بیرون ممالک رہنے والے میرے بھائیوں اور ان کی فیملی کے لئے یہ ویڈیو ہے،کچھ دن پہلے میں نے”مذاق رات“شو کیا تھا اور حال ہی میں دو دن پہلے میرا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا،جس سے میرے بھائیوں کے دل پر ٹھیس پہنچی اور ان کی بہت دل آزاری ہوئی،میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا،میرا آپ لوگوں کو تکلیف دینا مطلب نہیں تھا،آپ لوگوں نے مجھ پر تنقید تو کر لی لیکن اس کے پیچھے کیا چیز تھی وہ جاننے کی کوشش بالکل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ”مذاق رات“ شو سپرٹ ہوتا ہے،مجھے بولا گیا کہ اگر پروگرام میں کوئی چیز بری لگے تو وہ مذاق ہوتا ہے،اس میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں،شروع سے لیکر آخر تک پروگرام میں ہنسی مذاق ہی چل رہا تھا،مجھے نہیں پتا تھا کہ میری بات آپ لوگوں کو اتنی بری لگے گی یا میری وجہ سے آپ اتنا ہرٹ ہوں گے،میں آپ سب سے بہت بہت معافی چاہتی ہوں،آپ لوگوں نے تو سب کر لیا لیکن آپ جانتے ہو کہ اس یوٹیوب پر میرے بارے میں جو کمنٹس ہو رہے ہیں اس سے مجھے کتنی تکلیف ہو رہی ہو گی؟میں ذہنی طور پر کتنی ڈپریس ہوئی ہوں گی؟۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

سارا نیلم کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھے اور شریف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں،میرے لئے کتنا مسئلہ ہو گا یہ نہیں پتا آپ لوگوں کو؟میرے بہت سارے بلکہ آدھے سے زیادہ رشتہ دار بیرون ممالک سیٹل ہیں،ایک چھوٹی سی غلطی پر تو اللہ بھی معاف کر دیتا ہے،آپ تو انسان ہیں،کیا آپ لوگ معاف نہیں کر سکتے؟میں پھر سے معافی چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کا میری وجہ سے دل دکھا،آپ لوگ ہرٹ ہوئے،میں آپ تمام سے بہت زیادہ معافی چاہتی ہوں،پلیز معاف کر دیں،مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی مجھے معاف کردیں گے کیونکہ آپ لوگوں کا دل بڑا ہے،بس اتنا ہی کہنا تھا مجھے،اپنا خیال رکھئے گا،اللہ حافظ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

دوسری طرف اس سے قبل ”مذاق رات “پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے بھی تمام سمندر پار پاکستانیوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان کی جانب سے انتہائی احمقانہ،گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک مزاحیہ اداکار کی جانب سے بھی مذاق اڑایا گیا،مذاق رات کی پوری ٹیم کی جانب سے میں معافی مانگتا ہوں،آج رات نشر ہونے والی قسط اس حوالے سے باضابطہ طور پر معذرت کی جائے گی،بہرحال میں بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں،ہم آپ سے محبت کرتے ہیں،اگرچہ اس وقت آپ کو ایسا محسوس نہیں ہو گا لیکن غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے فلم تیار کرنیوالوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

دوسری طرف کامیڈین قیصر پیا نے بھی ویڈیو پیغام میں اووسیز پاکستانیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کل بہت پریشان ہوں،جتنے بھی پردیسیوں کا میری وجہ سے دل ٹوٹا ہے، خدا کے لیے مجھے معاف کر دیں،اس لڑکی نے مزاحیہ انداز میں جو بات یا پروگرام میں 5 ہزار نوٹ والی بات ہوئی،میں نے جان بوجھ کر یہ بات نہیں کی تھی،میں نے پروگرام نہیں دیکھا،یہ شاید میرا آخری ٹک ٹاک ہو گا،اس کے بعد شاید میں ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بناوں گا کیونکہ اگر آپ ناراض ہیں تو کوئی فائدہ نہیں ہے،میں مذاق رات کی ٹیم سے بھی معافی مانگوں گا تا کہ آپ کے دلوں کو سکون پہنچے،کوئی بھی پردیسی اگر مجھ سے ناراض ہے تو مجھے معاف کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ازدواجی تعلقات پر بننے والے ڈراموں پر اداکارہ ژالے سرحدی بھی پھٹ پڑیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں