”عمران ہاشمی مذہبی شخص اور عملی مسلمان ،اس کا دل گندگی سے پاک ہے“حمائمہ ملک نے بھارتی اداکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی فلموں کے مشہور اداکار عمران ہاشمی کی تعریفوں کے ایسے پل باندھ دیئے ہیں کہ پڑھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نجی ٹی وی کے پروگرام”مذاق رات“میں اوورسیز پاکستانیوں کی تضحیک،ماڈل سارا نیلم نے روتے ہوئے معافی مانگ لی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ کو اکثرو بیشتر بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے عمران ہاشمی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے اور ان کی نجی زندگی کے بارے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں، وہ ایک حیرت انگیز انسان اور شاندار اداکارہیں،میرا ماننا ہے کہ پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کے تمام گناہ دھو دیے ہیں کیونکہ وہ ہر وقت ان پر تنقید کرنا پسند کرتے ہیں۔حمائمہ ملک نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام پوسٹس پر کیے جانے والے تبصروں میں لوگ صرف تنقید کرتے ہیں،میں عمرہ کی تصاویر بھی شیئر کروں تو لکھتے ہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا تمہیں؟ لوگوں کو ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آگے بڑھ کر اچھی باتوں کو سراہنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر ہوں‘ فلم میں رقص کیلئے ابھی والدین کی اجازت نہیں

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی میرا بہت قریبی دوست ہے،وہ ایک مذہبی شخص اور عملی مسلمان ہیں، ہم اکثر آیات پڑھتے تھے،وہ ایک بہت پریکٹیکل مسلمان ہیں،جو کسی کے لئے برائی نہیں سوچتے،ان کا دل نفرت اور گندگی سے پاک ہے۔یاد رہے کہ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’راجا نٹورلال‘میں کام کیا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں