آڈیشن دینے گئی تو پروڈیوسر سے پیار ہوگیا، پھر شادی کرلی، سارہ عمیر نے اپنی ’لوسٹوری‘سنادی

آڈیشن دینے گئی تو پروڈیوسر سے پیار ہوگیا، پھر شادی کرلی، سارہ عمیر نے اپنی ’لوسٹوری‘سنادی

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ سارہ عمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکاری کے شوق میں جب وہ آڈیشن دینے گئی تو پہلی ہی نظر میں پروڈیوسر سے پیار ہوگیا، جس کے بعد انہی سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:وہ وقت جب اداکارآغاعلی پوری پرواز کے دوران طیارے کے واش روم میں بند رہے

اپنے ایک انٹرویو میں سارہ عمیر نے کہاکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا تھا لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے لیے گھرداری سیکھنی پڑی، تمام چیزیں سیکھنے کے بعد جیسے ہی شوبز میں واپسی کا ارادہ کیا تو وہ امید سے ہوگئیں اوریوں اداکاری کو عارضی طورپر خیرباد کہنا پڑگیا۔  شادی سے متعلق سوال پراداکارہ نے بتایا کہ جب وہ 17 برس کی تھیں اور اپنا پہلا آڈیشن دینے کے لیے گئیں تو پروڈیوسر محسن طلعت کو دل دے بیٹھیں ،دونوں نے پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا، پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلق میں پختگی آتی گئی اور معاملہ شادی تک جا پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں