لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے ،اس پر بات کرنے اور دستخط کرنے کو تیار ہوں،ہم سب کو پاکستان کیلئے ملکر چلنا ہو گا ۔
لاہور میں اپٹما اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آ صف زرداری نے کہا کہ عدم تحفظ کے باعث سرمایہ کا ر بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،ہمیں امداد نہیں تجارت کی جانب بڑھنا ہو گا ،پاکستان متاثر ہو گا تو ہم سب متاثر ہونگے،چند سیاسی خاندانو ں کے امیر ہونے سے بہتری نہیں آ سکتی،عام آدمی خوشحال ہو گا تو ہی بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کے ساتھیوں کی تلاشی شروع
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کل یا پرسوں الیکشن ضرور ہونگے،میں نے ن لیگ کو پہلے بھی دھوکہ نہیں دیا تھا اب بھی نہیں دوں گا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن جلد شروع ہو گی اب اس میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔