نمرہ شاہد اور زیک نے بالآخر شوٹنگ کے دوران ہی شادی کرنے کا اعتراف کرلیا

نمرہ شاہد اور زیک نے بالآخر شوٹنگ کے دوران ہی شادی کرنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ نمرہ شاہد اور اداکار ذاکر زیک المعروف زیک نے بالآخر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی شادی کرنے کا اعتراف کرلیا ، انہوں نے یہ اعتراف ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سائنس فکشن فلم”عمرو عیار “ کا ٹیزرجاری
پاکستان تائم کے مطابق اداکار جوڑی نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ہی انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اور انہوں نے فلم میں کام کرتے وقت ہی شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ نمرہ شاہد نے بتایا کہ انہیں شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ اور کام رک جانے کا خوف تھا، اس وجہ سے انہوں نے اس وقت شادی سے متعلق کوئی زیادہ وضاحت نہیں کی تھی۔
ذاکر زیک کا کہناتھاکہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شادی اور رومانس کی خبریں وائرل کرکے غلط پیغام نہیں دینا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔ دونوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی اور اب ان کی چار ماہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں