کراچی (شوبز ڈیسک) چند دن قبل اداکارہ سنیتا مارشل سے پوڈکاسٹ میں کیے جانے والے انتہائی ذاتی اور نامناسب سوالات پر سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد یوٹیوبر نادر علی نے معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ صرف ان کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے تجسس میں تھے۔
سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
سوشل میڈیا پر کئی روز کے ہنگامے اور اداکارہ کے ردعمل کے بعد نادر علی نے بھی خاموشی توڑدی۔انہوں نے انسٹاگرام پر سنیتا مارشل کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔