ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سیاست کو گندا کھیل قراردیدیا اور واضح کیا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،ان جیسے صاف لوگوں کیلئے سیاست نہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سیاست میں آنے بارے پوچھاگیاتو ان کاکہناتھاکہ سیاست میں جانے کے لئے میں نے ابھی تک اپنا کوئی ذہن نہیں بنایا،سیاست شاید میرے جیسے صاف گو لوگوں کے لئے نہیں ہے، سیاست ایک بہت ہی گندا کھیل ہے اور میں بہت صاف گو ہوں، مجھے سب کچھ صاف صاف کہنے کی عادت ہے۔ لہذا میرا سیاست میں آنا اور وہاں ٹکنا مشکل ہوگا۔
![سیاست میں اینٹری سے متعلق روینہ ٹنڈن کھل کر بول پڑیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/سیاست-میں-اینٹری-سے-متعلق-روینہ-ٹنڈن-کھل-کر-بول-پڑیں-1200x480.jpg)