ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بارہ کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی زمین خرید لی،یہ زمین انہوں نے تین بہنوں سے خریدی جنہیں یہ وراثت میں ملی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے ایک گاﺅں میں ڈیڑھ ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے جس پر تعمیرات بھی ہیں،انہوں نے جائیداد کی خریداری پر آنے والے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں ستتر لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی جبکہ پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی وی ٹی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔