زارا نور عباس اللہ کی طرف رجوع کرنے سے زندگی میں آنیوالی تبدیلیاں بیان کرتے آبدیدہ ہو گئیں

کراچی (شوبز رپورٹر)معروف اداکارہ زارا نور عباس اپنی زندگی میں درپیش رکاوٹوں،تکلیفوں کے بعد روحانی سفر کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں زارا نور عباس نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں احساس ہوا کہ میں دین سے کتنی دور تھی،صدمے کے باعث ذہنی تنا ﺅکا شکار تھی،ایسی کیفیت میں جب اللہ کی جانب رجوع کیا تو اس نے اکیلا نہیں چھوڑا اس نے مضبوطی سے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے اس کیفیت سے نکلنے کا حوصلہ دیا،اللہ نے مجھے میرے تصور سے بہت زیادہ نوازا ہے۔زارا نور عباس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ بن گئی ہے کہ بس ایک خاص طبقہ اور پروفیشن سے تعلق رکھنے والا ہی صرف دین کی بات کرسکتا ہے،اگر کسی شوبز سے تعلق رکھنے شخص نے دین سے متعلق بات کہہ دی تو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی نے تین بہنوں کی کروڑوں روپے کی وراثتی زرعی زمین اپنے نام کروالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں