مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مکہ المکرمہ میں اپنے روحانی سفر کے دوران اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ زندگی وہی ہے جیسے اس کو بنایا جائے، ہر کسی کو اپنی راہ خود تلاش کرنی ہوتی ہے اور وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ساتھ فنکارہ نے لکھا کہ وہ لوگ عظیم ہیں جن کو زندگی میں تکالیف ملیں لیکن وہ دوسروں کیلئے تکلیف نہیں بنتے۔سوشل میڈیا پر مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاوں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
![اداکارہ ریما خان مکہ المکرمہ پہنچ گئیں، فریضہ حج اداکریں گی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/اداکارہ-ریما-خان-مکہ-المکرمہ-پہنچ-گئیں،-فریضہ-حج-اداکریں-گی-1200x480.jpg)