کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکار یاسر حسین نے زیادہ بچوں کی خواہش ظاہر کردی لیکن وہ کتنے بچوں کے والد بن سکیں گے، یہ فیصلہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کو کرنا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کامیاب اور بہترین شادی شدہ زندگی گزارنے کے طریقے بھی بتائے اور کہا کہ پہلی شادی کی کامیابی کے لیے لازمی ہے کہ دوسری شادی کی جانی چاہئے، کامیاب اور بہترین شادی شدہ زندگی کے لیے بچے کا ہونا لازمی ہے۔اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ ان کے زیادہ بچے ہوں لیکن کتنے پیدا کرنے ہیں، اس کا فیصلہ ان کے بچوں کی ماں یعنی اقرا عزیز ان کی اہلیہ کو کرنا ہے کیونکہ بچوں کی پیدائش انہوں ہی کرنی ہے۔
![خواہش ہے زیادہ بچے ہوں لیکن کتنے پیدا کرنے ہیں ،یہ اقرا عزیز بتا سکتی ہیں، یاسر حسین بھی بول پڑے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/خواہش-ہے-زیادہ-بچے-ہوں-لیکن-کتنے-پیدا-کرنے-ہیں-،یہ-اقرا-عزیز-بتا-سکتی-ہیں،-یاسر-حسین-بھی-بول-پڑے-1200x480.jpg)