روڈبنوانے کا عوامی مطالبہ، سڑک کی جگہ کارپٹ بچھا کر تارکول ڈال دی گئی

روڈبنوانے کا عوامی مطالبہ، سڑک کی جگہ کارپٹ بچھا کر تارکول ڈال دی گئی

مہاراشٹرا( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی انتظامیہ نے روڈ کی جگہ کارپٹ پر تارکول بچھا دی گئی، ضلع جلنا کے گاوں کرجت ہست پکھاری کے عوام بہت عرصے سے اپنے مقامی نمائندوں سے روڈ کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلنا کے مکینوں کو گزشتہ ماہ اس وقت تھوڑا سا ریلیف ملا جب روڈ کی مرمت کا کام شروع ہوا تاہم روڈ بنانے والی کمپنی نے سڑک کی کارپیٹنگ کرنے کے بجائے سڑک پر پتلی سی کارپٹ بچھا کر اس پر تارکول چپکا دیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں مقامی افراد کی جانب سے سڑک کو گھروں میں بچھائے جانے والے کارپٹ کی طرح اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں