akram

تحریک انصا ف کے اکرم چیمہ نے بھی پریس کانفرنس کر دی،پارٹی کو الوداع

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ 9مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں ،ملک نے آگے بڑھنا ہے تو ملزما ن کو کٹہرے میں لانا ہو گا ،کراچی میں گھنٹوں کے حساب سے ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی ،آج ہم فوج کی قربانیوں کی بدولت گھروں میں سکون سے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:”سائفر بیانیہ سپر پاور کی چھیڑ بن گیا“،امریکہ کی ایک بار پھر سختی سے تردید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں