اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو چین سے قرضے ری شیڈول یا ملکی اثاثے فروخت کرنے پڑیں گے۔
یہ انکشاف سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ملک کے اثاثے بیچ کرمعاشی صورتحال کو بہتر بنانا پڑے گا۔
شبر زیدی نے کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ کس نے ہمیں اس دیوالیہ پن تک پہنچایا ،اس ساری صورتحال میں ہمارے معاشی ماہرین کیا کر رہے تھے،دیکھنا ہو گا کہ بڑے بڑے قرضے لیکر کہاں خرچ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:”سائفر بیانیہ سپر پاور کی چھیڑ بن گیا“،امریکہ کی ایک بار پھر سختی سے تردید