buzdar

”وسیم اکرم پلس“ کے گرد گھیرا تنگ،بزدار خاندان کے مزید 24افراد کے اثاثوں کی چھان بین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،خاندان کے 24افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے بزدار خاندان کے مزید 24افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو جائیدادوں کا ریکارڈ 10جولائی تک فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔عثمان بزدارکو نیب نے ابتک گیارہ بار طلب کیا تاہم وہ صرف دو بار پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:”آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو ملکی اثاثوں کا نیلام“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں