راحت فتح علی خان بھی ایف آئی اے کے نشانے پر آگئے، تحقیقات شروع

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کرنسی کی مبینہ سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کر لیا گیا ہے۔راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات بھی ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوا دیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال2022 تک کا ریکارڈ مانگا گیا تھا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان سے ان کا مقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں