ممبئی (ویب ڈیسک) تنہائی دور کرنے کیلئے ”بگ باس “ میںجانے والی نواز الدین صدیقی کی سابق بیوی پھر اکیلی رہ گئی،
عالیہ صدیقی کو رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 سے 10 دنوں میں ہی باہر کر دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ نوازالدین بچوں کو لے کر پیرس جارہے تھے تو میں نے سوچا میں اکیلی کیا کروں گی اس لئے بگ باس کا حصہ بن گئی، اگر نواز پیرس نہ جاتے تو وہ بچوں کو چھوڑ کر اتنے دنوں کیلئے نہیں نکلتیں۔ حال ہی میں نواز الدین صدیقی سے طلاق لینے والی عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کو کندھوں پر سوار کرکے چلنے والی خاتون نہیں ہیں دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان کو زندگی کی شاہراہ پر آگے بڑھ جانا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سشانت راجپوت قتل کیس میں پیشرفت ،سی بی آئی کا امریکہ سے رابطہ