شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل لفظی جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر اور سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل لفظی جنگ چھڑ گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ کوہلی اپنی کارکردگی سے عظیم کھلاڑی کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں تاہم بابر اعظم کو اس مقام تک پہنچنے میں وقت لگے گا تاہم انہوں نے بابر کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کھلاڑی قرار دیا۔شعیب اختر نے ٹی20 کرکٹ میں بابر اعظم پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ مختصر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لارہا ہے،سپیڈ سٹار نے کہا کہ ویرات کوہلی بلاشبہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے تاہم بابر اعظم ان کھلاڑیوں کی لائن میں کھڑے ہونے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں