ریاض(نمائندہ خصوصی )قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پرسعودی عرب نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا،سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھنانا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مظاہرے جاری،سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ
پاکستان ٹائم کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے سٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھنائونی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، یہ گھنائونا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے، اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔