کراچی (شوبز ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات تعلقات اور محبت بارے کھل کر بول پڑیں، ان کاکہناتھاکہ انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات کاکہناتھاکہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے، جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا، محبت ہوجاتی ہے لیکن اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔