پیرس(سٹاف رپورٹر) پیرس میں سترہ سالہ نوجوان کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد فرانس بھر میں فسادات پھوٹ پڑے جس دوران سرکاری و نجی املاک و کاروباروں کونقصان پہنچایاگیا، معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان فرانس بزنس فورم کے سرپرست ابراہیم ڈار کے برانڈ چکن سپاٹ کے چار ریستوران لوٹنے کے ان ریستورانوں کو آگ لگادی گئی جس سے ابراہیم ڈار کا لاکھوں یورو کا نقصان ہوگیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے اور ابراہیم ڈار کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ ابراہیم ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فرانس کا قانون اپنی راہ لے گا، قانون کو اپنا کام کرنے دیں ۔